روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے کاریلیا سے کیلین انگراڈ علاقے میں واقع ایئر فیلڈ تک جمعے کو شیڈولڈ پروازیں کی تھیں اور اس دوران روسی جنگی طیاروں نے بین الاقوامی فضائی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پروازیں کی تھیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طیاروں نے استونیا سمیت کسی بھی ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی، مانیٹرنگ سے بھی اس بات کی تصدیق کرلی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے پروازیں ویندلو جزیرے سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر بحیرہ بالٹک کے غیرجانبدار حصہ کے اوپر کی تھی۔
امریکا نے اسرائیل کو 6 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی حامی بھرلی
اس سے قبل استونیا کی وزارت خارجہ نے روس کے ناظم الامور کو گزشتہ روز طلب کر کے احتجاج کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ روسی جنگی طیاروں نے استونیا کی فضائی حدود کی 12 منٹ تک خلاف ورزی کی۔
رپورٹس کے مطابق استونیا کے حکام نے اس حوالے سے نیٹو سے بھی مشاورت کا بھی فیصلہ کیا تھا تاکہ اپنی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر آرٹیکل فور کے تحت روس کے خلاف کارروائی پر غور کیا جائے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


