جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

روس میں مصروف شاہراہ پر پل اچانک گر گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں مصروف شاہراہ پر قائم پل اچانک گر گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں مصروف شاہراہ پر قائم پل اچانک گر گیا جس کی ویڈیو قریب سے گزرنے والی گاڑی کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے اس دوران ٹرک کا اوپری حصہ پل سے ٹکراتا ہے اور پل اچانک منہدم ہوجاتا ہے تاہم ٹرک وہاں سے گزر جاتا ہے۔

پل گرتے ہی پیچھے سے آنے والے مسافر نے گاڑی کو بروقت بریک لگایا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا مگر گاڑی کو ضرور نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں فیملی موجود تھی، حادثے میں خوش قسمتی سے کار میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں