بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

ماسکو ایکسچینج میں ترک لیرا کی ٹریڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

روس کی ماسکو ایکسچینج میں یکم مارچ سے ترک لیرا کی ٹریڈنگ بھی ہو گی۔

ترکش میڈیا کے مطابق روس کے ماسکو ایکسچینج (MOEX) نے پیر کے روز ترک لیرا اور ہانگ کانگ ڈالر میں یکم مارچ سے ٹریڈنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

MOEX نے کہا کہ ترک لیرا اور ہانگ کانگ ڈالر کے لیے نئے معاہدوں کا آغاز دونوں کرنسیوں کی تجارت میں صارفین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی سے ہوا ہے۔

سرمایہ کاروں کو ترک لیرا اور ہانگ کانگ ڈالر فیوچر کے لیے جون، ستمبر اور دسمبر 2023 اور مارچ 2024 میں ختم ہونے والے معاہدوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

ماسکو ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر ولادیمیر یارووائے کا کہنا ہے کہ MOEX میں ترک لیرا کی مانگ سترہ گنا تک بڑھ گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں