ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

ماسکو کا یورپی ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، روس

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو(28 نومبر 2025): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو کا یورپی ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ماسکو کا یورپی ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ہم یورپ کو حملہ نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کروانے کیلئے تیار ہیں۔

 انہوں نے یورپ پر ممکنہ روسی حملے کے خدشات کو "جھوٹ” اور "مکمل فضول” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ "بے وقوفانہ” باتیں ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ہم نے کبھی ایسا کرنے کا ارادہ نہیں کیا۔ لیکن اگر وہ ہم سے سننا چاہتے ہیں، تو ہم اسے دستاویزی شکل میں یقین دیانی کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی رہنما سیاسی فائدے اور دفاعی صنعتوں کیلئے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں، یورپ پر حملے کے منصوبے کا سننا حماقت ہے، روسی حملے کے دعوے کرنے والے یا تو نااہل ہیں یا بددیانت۔

یاد رہے کہ یہ بیان یورپ میں بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان سامنے آیا ہے، جہاں یورپی رہنما روس کی یوکرین پر حملے سے قبل پیوٹن کے انکار کو یاد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

پیوٹن نے یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے امریکہ کی حمایت یافتہ امن منصوبے کو ایک بنیاد قرار دیا، لیکن مطالبہ کیا کہ کیئف ڈونٹسک اور لوہانسک علاقوں سے فوجی واپسی کرے، ورنہ فوجی کارروائی کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں