تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ماسکو :طوفان سے نظام زندگی درہم برہم،11 افراد ہلاک

ماسکو : روسی درالحکومت ماسکو میں طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، مختلف حادثات میں 11افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیز ہواوں اور بارش کے باعث درخت اکھڑ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید طوفان نے تباہی مچادی ، کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، تیز ہواؤں اور بارشوں کے ساتھ آنے والے طوفان سے سینکڑوں درخت گر گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا۔


طوفانی ہوائوں سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، خراب موسم کے باعث ٹرینیں اور پروازیں بھی تعطل کا شکار ہوگئیں۔

بارشوں سے آنے والے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکام نے جنوبی علاقوں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

پیر کو شہر کے میئر سرگئی سوبیانن نے بتایا کہ یہ طوفان اس لحاظ سے غیر معمولی تھا کہ یہ دن کے اوقات میں آیا اور اسی وجہ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے، انھوں نے لگ بھگ 70 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

میئر سوبیانن کے مطابق طوفان کے دوران 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں سے ساڑھے تین ہزار سے زائد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

 

یہ تقریباً دو دہائیوں میں کسی ایک ہی دن میں ماسکو میں طوفان سے ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ 1998ء میں ماسکو میں آنے والے طوفان سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ طوفان مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے آیا اور اس سے ماسکو بھر میں بجلی کی لائنوں کو متاثر کیا جس کے باعث تقریباً 7300 افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں درختوں اور دیگر بھاری اشیا کے گرنے سے ہوئیں۔ زخمیوں کو دس مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -