تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

شام پرحملہ: روس نے امریکا کےساتھ فضائی تحفظ کا معاہدہ معطل کردیا

ماسکو: روس نے شام کے فضائی اڈے پر حملے کے بعد امریکہ کے ساتھ شام کے فضائی تحفظ کا معاہدہ معطل کردیا، روسی صدر کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے پاس کیمیکل ہتھیار نہیں ہیں، حملے سے امریکا سے تعلقات کو مزیدنقصان پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے شام کے فضائی اڈے پرکروز میزائلوں سےحملے کے بعد روس کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، شام کے معاملے پردو عالمی طاقتیں آمنے سامنے آگئیں۔

روس نے شام میں فوجی ہوائی اڈے پر امریکی میزائل حملے کی شدید یالفقاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خود مختار مملکت کیخلاف جارحیت اوربین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ روس نے کہا ہے کہ امریکا نے اس کے اتحادی ملک کی فوج پر حملہ کیا جو ناقابل قبول ہے اوراس حملے کے بعد واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان شام کی فضائی حدود کے استعمال کے لئے طے پائے گئے معاہدے کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔

روس نے شامی فضائی حدود پرامریکا سے کیا ہوا معاہدہ معطل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کا سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شام پر امریکی حملے کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شامی فوج کے پاس کیمیکل ہتھیار نہیں ہیں، روسی صدر نے کہا کہ شامی افواج کے پاس کیمکل ہتھیار نہ ہونے کی تصدیق عالمی تنظیم نے بھی کی ہے،۔

انہوں نے کہا کہ شام میں کیمیکل ہتھیار دہشت گردوں کے پاس ہیں، روسی صدر کا کہنا تھا امریکا سے تعلقات مزید خراب ہوں گے، یہ حملہ عراق میں نہتے افراد پر امریکی حملوں سےتوجہ ہٹانے کی کوشش ہے، امریکہ کے ہاتھوں بے گناہ عراقیوں کے قتل عام چھپانے کے لیے شام پر حملہ کیا گیا۔

شام کے ایئربیس پر ساٹھ کروز میزائل داغے، پینٹاگون

شام میں کیمیائی حملے کے بعد امریکا نے شامی حکومت کیخلاف فوجی کارروائی کا آغاز کردیا۔ پینٹاگون کے مطابق امریکا نے شام کے ایئربیس پر ساٹھ کروز میزائل داغے۔ میزائل حملوں میں شامی فضائیہ کے طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بشار الاسد نےشام میں حملےمیں زہریلی گیس استعمال کی۔ حملہ قومی مفاد میں ہے۔ صرف ٹارگیٹڈ فوجی کارروائی کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں : شام: امریکی کارروائی امن پر حملہ ہے، روس

پینٹا گون حکام کا کہنا تھا کہ روس کو حملے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی جب کہ اگلے حکم نامے تک فوجی کارروائی روک دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی حملے میں شام کے متعدد جنگی طیارے تباہ اور چھ شامی فوجی ہلاک ہو ئے۔

مزید پڑھیں : امریکہ کاشام کےخلاف فضائی کارروائی کا آغاز

Comments

- Advertisement -