جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

محسن عباس حیدر کا ریسٹورینٹ منیجر کا مذاق اڑانے والی خواتین کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے انگریزی نہ آنے پر اپنے ریسٹورینٹ منیجر کا مذاق اڑانے والی خاتون مالکان کو انوکھے انداز میں جواب دے دیا۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی چلارہے ہیں اور ساتھ ہی گلوکاری بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں محسن عباس نے کہا کہ یہ گانا ان دونوں محترم آنٹیوں کے نام جنہوں نے اردو کے بجائے انگریزی کو ترجیح دی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں انہوں نے معروف گلوکار ابرار الحق کے مقبول ترین گانے ’سانو تیرے نال پیار ہوگیا‘ کے چند بول یوں گنگنائے۔

دل دی گل کہنی چایہدی
دل وچ رکھنی نہیں چایہدی
بول ودیشی بولی اپنی
بولی بھلنی نہیں چایہدی
نہیں چایہدی
نہیں چایہدی

محسن عباس نے یہ بول گنگنانے کے بعد خاتون ریسٹورینٹ مالکان سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ ’آنٹی آپ دونوں سمجھیں یا نہیں؟‘

ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’یہ پیغام اسلام آباد ریسٹورینٹ کی مالکان آنٹیوں اور ان جیسی سوچ رکھنے والوں کے نام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خواتین جو خود کو ایک ریسٹورنٹ کی مالک بتارہی تھیں وہ اس ریسٹورینٹ کے منیجر کو بلا اس کے ساتھ انگریزی میں گفتگو کرتی ہیں جبکہ منیجر کی انگریزی اتنی اچھی نہیں ہوتی جس پر وہ اس کا مذاق اڑاتی ہیں۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں خواتین کی جانب سے معذرت کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں