جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

محسن نقوی کا بے روزگار ہاکی کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بے روزگار ہاکی کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی اس دوران انہوں نے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔

محسن نقوی نے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی ہاکی کھلاڑیوں کا علاج پی سی بی کرائے گا، فٹنس و میڈیکل کے حوالے سے ہاکی کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی ہاکی کھلاڑیوں سے پہلے کی طرح تعاون کرتا رہے گا، کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی میں ہمارا تعاون شامل رہے گا۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ آپ کی سپورٹ نے کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کی ہے، آپ نے مشکل وقت میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں