تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

نئی دہلی فسادات، بھارتی انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، ویڈیو سامنے آگئی

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت میں ہندو انتہا پسند نے حکومتی سرپرستی میں‌ مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کرنے کے بعد مسجد پر حملہ کردیا۔

بین الاقوامی ادارے کے لیے کام کرنے والی خاتون صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  ہندو انتہا پسندوں کے مسجد پر بلوے کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہا پسند مسجد کے مینار پر لگے لاؤڈ اسپیکر کو نیچے پھینک رہے ہیں اور وہاں اپنا جھنڈا لگا رہے ہیں۔

خاتون صحافی رعنا ایوب نے بتایا کہ حملہ آواروں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور اُس کے تقدس کو پامال کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کے مشتعل افراد نے نئی دہلی کے علاقے اشوک وہار میں واقع مسجد پر حملہ کیا اور  مینار پر ہندو مذہب کا جھنڈا لگا دیا، اس دوران حملہ آور جے شری رام کے نعرے لگاتے رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوانتہا پسندوں نے آس پاس کی آبادی کو لوٹا اور کئی املاک کو نذر آتش بھی کیا، علاقہ مکینوں کے اطلاع دینے کے باوجود پولیس کی نفری متاثرہ علاقے نہیں پہنچی اور نہ ہی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا۔

یاد رہے کہ بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایک روز قبل اچانک ہندو انتہا پسندوں نے متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کرنے والے مظاہرین پر حملے کیے اور انہوں نے مسلمانوں کے گھر بھی نذر آتش کیے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں اب تک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:نئی دہلی میں مسلم کش فسادات ، 7 افراد جاں بحق

انٹرنیٹ پر کئی ایسی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں کو پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اور وہ انہیں روکنے کے بجائے مظاہرین پر تشدد کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -