پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

کچے کے انتہائی خطرناک ڈاکو گل حسن لولائی نے سرنڈر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد: کچے کے انتہائی خطرناک ڈاکو گل حسن لولائی نے سرنڈر کردیا، ڈاکو کے سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر تھی۔

تفصیلات کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

ڈی پی او عرفان سموں نے بتایا کہ انتہائی مطلوب خطرناک ڈاکو گل حسن لولائی نے سرنڈر کر دیا، جس کی سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ اب تک 171 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں، رواں سال آپریشن کے دوران کچے کے 68 خطرناک ڈاکو مارے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ آپریشن کے دوران 108 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے جبکہ 100 سے زائد سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والے 15 ڈاکوؤں کے سروں کی مجموعی قیمت 9 کروڑ روپے تھی، جس سے کچے میں امن و امان کے قیام میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں