صادق آباد : ایک کروڑ سر کی قیمت والے خطرناک ڈاکو نے ساتھی سمیت ہتھیار ڈال دیے، ڈاکو تنویر اندھڑ 12 سے زائد پولیس اہلکاروں کی شہادت اور 13شہریوں کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں کچے کے علاقے میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی، جہاں انتہائی خطرناک ڈاکو تنویر اندھڑ نے اپنے ساتھی ظفری جھبیل سمیت ہتھیار ڈال دیے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ راجن پور کے پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکوؤں نے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت سرینڈر کر دیا۔
حکومت پنجاب نے تنویر اندھڑ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے جبکہ ظفری جھبیل کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
صادق آباد:کچے کے خطرناک ڈاکو تنویر اندھڑ نےساتھی ظفری سمیت ہتھیار ڈال دیئے#ARYNews pic.twitter.com/XLm17Cyzti
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 25, 2026
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تنویر اندھڑ 12 سے زائد پولیس اہلکاروں کی شہادت اور 13 شہریوں کے قتل کا مرکزی ملزم تھا، جبکہ اس کے خلاف قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا اور دہشتگردی سمیت 45 مقدمات درج تھے۔
دوسری جانب ظفری جھبیل کے خلاف بھی سنگین نوعیت کے 38 مقدمات درج تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ اس کامیابی کو کچے کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


