تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

دنیا کے مہنگے ترین برگر، قیمت جان کر ہوش ہی نہیں بھوک بھی اڑ جائے!

آپ نے ہوٹلوں میں مہنگے ترین کھانے کھائے ہوں گے لیکن ہم یہاں آپ کو دنیا کے وہ مہنگے ترین برگرز بتا رہے ہیں جن کی قیمت جان کر صرف ہوش ہی نہیں بلکہ آپ کی بھوک بھی اڑ جائے گی۔

دنیا میں دو طرح کے لوگ موجود ہیں جن میں ایک کے لیے خوراک صرف ضرورت تو دوسرے طبقے کے لیے ضرورت کے ساتھ اسٹیٹس سمبل بھی ہے ایسے ہی لوگوں کے لیے مختلف ممالک میں آئے روز مہنگے ترین کھانے متعارف کرائے جاتے ہیں تو آج ہم بھی آپ کو دنیا میں فروخت کیے جانے والے ایسے مہنگے ترین برگرز کے بارے میں بتائیں گے جس کی قیمت سن کر ہمیں یقین ہے کہ نہ صرف آپ کے ہوش بلکہ بھوک بھی اڑ جائے گی۔

ساڑھے 17 لاکھ روپے والا برگر:

دنیا کا مہنگا ترین برگر فروخت کرنے کا آفیشل اعزاز ہالینڈ کو حاصل ہے جہاں وور تھوئزن میں واقع ’’ڈی ڈالٹنس‘‘ ریسٹورینٹ میں اس کو تیار اور فروخت کیا جاتا ہے۔ اس کی قیمت 6 ہزار امریکی ڈالر (پاکستانی لگ بھگ ساڑھے 17 لاکھ روپے) ہے۔

قیمت کی طرح اس کا نام بھی منفرد ہے اور اس برگر کو ’’گولڈن بوائے‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ برگر بڑے کیکڑے (کنگ کریب)، وائٹ ٹرفل اور دیگر مزیدار اجزا سے بنایا جاتا ہے۔

اس برگر کے خالق ریسٹورینٹ کے مالک رابرٹ جان ڈی وین ہیں جنہوں نے ایک نیک مقصد کے تحت اتنا مہنگا برگر بنایا اور وہ ہے اس برگر کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو فلاحی کاموں پر خرچ کرنا اور انہوں نے اس کی آمدنی غریب ممالک میں پانی کے منصوبوں کو عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

گولڈن بوائے نامی اس برگر میں مہنگے ترین اجزا شامل ہیں اس کو سونے کے ورق میں لپیٹا گیا ہے اس میں استعمال ہونے والا گوشت دنیا کا مہنگا ترین گوشت ہے جو جاپان سے درآمد کیا جاتا ہے، پھر بن کو شیمپین میں ڈبو کر سکھایا جاتا ہے اور اس پر زعفران بھی ڈالی جاتی ہے بعد ازاں تیاری پر بطخ کے انڈوں سے تیار کردہ مایونیز کا تڑکا لگایا جاتا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق اس برگر کے کھانے کے خواہشمند افراد کو کم از کم دو ہفتے قبل گولڈن بوائے برگر کا آرڈر دینا ہوگا۔

صرف 2 لاکھ روپے میں اس برگر کے مزے اڑائیں:

امریکا کے ایک ریسٹورینٹ میں 700 ڈالر (پاکستانی دو لاکھ روپے سے زائد) میں ہیم برگر فروخت کیا جاتا ہے۔

امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلیڈیلفیا کے ڈروری بیئر گارڈن میں فروخت کیے جانے والے اس برگر کو بھی سونے کے ورق میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا ہے اور اس کا نام ویگیومیٹ برگر رکھا گیا ہے۔

اس برگر کی تیاری میں مچھلی کے انڈوں کا اچار، تازہ سیاہ ٹرفل، لوبسٹر فلیم 700 بیڈ (ایک مخصوص طریقے سے بنایا گیا جھینگا) استعمال کیا جاتا ہے جب کہ اس کو تیاری کے بعد آئرش پنیر اور شہد سے سجایا جاتا ہے جب کہ اس کے ساتھ فرائز بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

ڈھائی لاکھ روپے کا برگر:

جاپانی شہر ٹوکیو کے اوک ڈور اسٹیک ہاؤس میں بھی دنیا کے مہنگے ترین برگرز میں سے ایک برگر تیار کیا گیا جسے جاپان کے مشہور شیف پیٹرک شیماڈا نے تیار کیا ہے۔ اس برگر کی قیمت 700 برطانوی پاؤنڈ یا موجودہ پاکستانی مالیت ڈھائی لاکھ روپے ہے۔

برگر کے بن میں سونے کے انتہائی باریک ذرات شامل ہیں اور پورے برگر کا وزن بھی ایک کلو سے زیادہ ہے۔ اس میں جاپانی نسل کی گائے کا مشہور ویگیو بیف استعمال کیا گیا ہے۔ ایک اور مہنگی شے بطخ کے جگر کا پیسٹ ہے جسے جاپان میں ایک مہنگا کھاجا سمجھا جاتا ہے۔ سجاوٹ کےلیے اس اعلیٰ معیاری سلاد، ٹماٹر، پیاز اور دیگر اشیا شامل کی گئی ہیں۔

تاہم یہاں قارئین کو بتاتے چلیں کہ یہ بیش قیمت برگر ہر ایک کے لیے دستیاب نہیں بلکہ 2019 میں بطورِ خاص جاپانی ولی عہد پرنس ناروہیٹو کی رسمِ تاج پوشی کی خوشی میں تیار کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔