تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دنیا کا سب سے مہنگا ترین زہر کس جانور کا ہے ؟ جانیے

ایک مثل مشہور ہے کہ سانپ سُلائے بچھو رُلائے ( یعنی سانپ کے کاٹے ہوئے شخص پر غنودگی طاری ہوتی ہے اور بچھو کا ڈسا ہوا روتا اور چلاتا رہتا ہے)۔ جانوروں کے زمرے میں بچھو کرہ ارض کا سب سے قدیم باسی ہے۔

ایک طرف بچھو کا زہر انتہائی مہلک اور فوری جان لیوا ہوتا ہے تو دوسری جانب اس زہر کے بے شمار فوائد بھی ہیں کہ جن سے انسان مستفید ہوتا ہے، جس کے باعث یہ انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے۔

دنیا کا مہنگا ترین زہر بچھو کا زہر ہے جو اب 5 گیلن کی شکل میں 5 ارب 85 کروڑ روپے میں دستیاب ہے۔ یہ زہر ایک خاص قسم کے بچھو کا ہے۔

بچھو کا زہر سائنسی تحقیق، تجربہ گاہوں اور ادویہ سازی میں استعمال ہوتا ہے۔ اس خاص بچھو کے ایک گیلن (پونے 4 لیٹر) کی قیمت 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے یعنی پاکستانی روپوں میں 5 ارب 85 کروڑ روپے تک ہے۔

دنیا میں ایک بچھو پایا جاتا ہے جسے ’’ڈیتھ اسٹاکر‘‘ بچھو کہا جاتا ہے۔ اس کا زہر دنیا کا مہنگا ترین مائع ہے اور اس کا زہر انتہائی مہلک بھی ہے۔ اس بچھو کا کاٹا مکھی کے ڈنک سے 100 گنا تکلیف دہ ہوتا ہے اور بچوں اور بڑوں کو فوری طور پر مارڈالتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق ڈیٹھ اسٹاکر کا زہر کئی طرح کے پیچیدہ کیمیکل سے مل کر بنا ہوتا ہے اور اسی بنا پر دنیا بھر کے ماہرین اس کے زہر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ڈیتھ اسٹاکر بچھو کے زہر میں پیپٹائڈ کلورو ٹاکسن پایا جاتا ہے جو سرطانی دماغی رسولی کے علاج میں کام آتا ہے۔

بچھو کا تعلق چیونٹیوں چھوٹے چھوٹے کیڑے مکوڑوں اور دوسرے آٹھ ٹانگوں والے حشرات الارض کے خاندان سے ہے۔ پوری دنیا میں اس کی پانچ سو سے زائد مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔

جسامت کے لحاظ سے ان میں اختلاف پایا جاتا ہے مگر شکل و شباہت ان کی یکساں ہوتی ہے۔ بعض بچھو تو جھینگا مچھلی سے گہری مشابہت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں : بچھو کا زہر حاصل کرنے کے لیے مشین تیار

بچھو بڑا ہی موذی اور خطرناک ہوتا ہے اگرچہ اس کے ڈسنے سے موت تو واقع نہیں ہوتی مگر ناقابل برداشت تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔

Comments

- Advertisement -