تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ڈبلن: تنخواہوں میں کٹوتی پر رضا مند نہ ہونے والے ملازمین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ

ڈبلن: آئرلینڈ کی ایئرلائن ریان کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ کرونا کی وجہ آنے والے بحران پر قابو پانے کے لیے عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی اور جو ملازم اس بات پر راضی نہ ہوا تو اُس کو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریان ایئرلائن کے مالک مائیکل او لیرے کا کہنا تھا کہ ’ہم بحران پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی کررہے ہیں، اس ضمن میں سب سے پہلے کمپنی کے اخراجات کو کم کیا جائے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’عملے کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کی جائیں گے اور اگر ملازمین اس بات پر راضی نہ ہوئے تو کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام 3 ہزار 500 ملازمین کو ادارے سے نکال دے دی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کمپنی یورپ میں موجود اپنے 250 ملازمین کو برطرف کرچکی ہے اور اب دیگر تین ہزار ملازمین جن میں پائلٹس بھی شامل ہیں ان کے حوالے سے فیصلہ بھی کیا گیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: موت کوسامنے دیکھ کر چیخیں نکل گئیں

انہوں نے کہا کہ ’ہم پہلے ہی ساڑھے تین ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کرچکے ہیں مگر اب ہم نے ایک بار پھر پائلٹس اور دیگر ممبران سے بات چیت کا فیصلہ کیا اور انہیں بتایا کہ ملازمت جاری رکھنے کا صرف ایک ہی حل تنخواہ میں کٹوتی ہے اگر وہ اس بات پر راضی ہیں تو کام جاری رکھ سکتے ہیں‘۔

ایئرلائن کے مالک کا کہنا تھا کہ ’زیادہ تنخواہیں لینے والے پائلٹس کی آمدنی میں سے بیس فیصد جبکہ فلائٹ اٹینڈینٹ اور دیگر عملے کی تنخواہوں میں سے پانچ فیصد کٹوتی کریں گے، اگر معاملہ بات چیت سے طے ہوگیا تو موجودہ ملازمین اپنے نوکری جاری رکھ سکیں گے بصورت دیگر انہیں گھر بھیج دیا جائے گا‘۔

Comments

- Advertisement -