تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

گوگل پر سال 2022 میں سب سے زیادہ کس اداکارہ کو تلاش کیا گیا؟

سال 2022 اپنے اختتام کے قریب ہے اور مقبول سرچ انجن گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والی اداکارہ کا نام سامنے آگیا ہے۔

جونی ڈیپ کی جانب سے سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا کیس رواں سال سب سے زیادہ موضوعِ بحث رہا۔ جونی ڈیپ امبر ہرڈ کے خلاف کیس تو جیت گئے لیکن مقبولیت میں اداکارہ کا مقابلہ نہ کر سکے۔

ہالی وڈ خبروں کی مشہور ویب سائٹ CelebTattler کے مطابق امریکا میں رواں سال امبر ہرڈ کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امبر ہرڈ کو سعودی شخص نے شادی کی پیشکش کردی

اداکارہ کو ایک ماہ کے دوران 5.6 ملین بار تلاش کیا گیا جبکہ ان کے سابق شوہر جونی ڈیپ 5.5 ملین کے ساتھ دوسرے نمبر رہے۔

جونی ڈیپ نے امبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ حال ہی میں جیتا۔ دونوں کے درمیان سنہ 2011 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور فروری 2015 میں شادی ہوئی تھی۔

شادی کے 15 ماہ بعد امبر ہرڈ نے مئی 2016 میں جونی ڈیپ پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

CelebTattler کے مطابق فہرست میں آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم، اداکارہ کم کارڈیشین، ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک بھی شامل ہیں۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو گوگل پر 2022 کے دوران ایک ماہ میں 4.3 ملین بار شرچ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -