خیرپور کےکچے میں آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو رب رکھیو ناریجو نے سرنڈر کر دیا۔
وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار نے ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی خیرپور اور پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کا سرنڈر کرناو اضح پیغام کے بعد کا نتیجہ ہے، پولیس کی مؤثر حکمت عملی سے کچے کے ڈاکو پسپا ہو رہے ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کےلیے کچے کا علاقہ مزید محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا اور اب دیگر جرائم پیشہ عناصر بھی ہتھیار ڈال کرقانون کے سامنے پیش ہوں، سندھ پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ضیالنجار کا کہنا تھا کہ امن کے قیام تک آپریشن جاری رہےگا سندھ پولیس کےجوانوں کےشہداکوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
اس سے پہلے کچے میں پولیس کی کارروائی کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو جمیل اندھڑ، ابراہیم شر نے سرنڈر کردیا۔
ڈی پی او عرفان سموں نے کہا کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی، کچہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے، آخری ڈاکو کے سرنڈر ہونے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی رٹ قائم کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس، حساس ادارے پُرعزم ہیں۔
ڈی پی او نے کہا کہ کچہ سمیت ضلع بھر میں عوام کو پرامن ماحول میسر آئے گا، سرنڈر کرنے والوں سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سندھ حکومت کی سرینڈرپالیسی کے تحت مزید تین ملزمان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


