بالی ووڈ کی بہت سی اداکارائیں ذہنی مریض ہیں، کرن جوہر bollywood
The news is by your side.

Advertisement

بالی ووڈ کی بہت سی اداکارائیں ذہنی مریض ہیں، کرن جوہر

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہت سی اداکارائیں ذہنی مریض ہیں، میں اُن کے جیسا نہیں بننا چاہتا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرن جوہر نے کہا کہ میں اپنے بچوں روحی اور ریش کی تربیت سخت گیر باپ کے طور پر نہیں بلکہ شفیق والد کی طرح کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں نے اپنے اردگرد بہت سارے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو بچوں پر بے حد سختی کرتے ہیں، ایسے افراد میں بالی ووڈ کے کئی اداکار اور اداکارائیں شامل ہیں‘‘۔

پڑھیں: کرن جوہرجڑواں بچوں کے باپ بن گئے

کرن جوہر کا کہنا تھا کہ دوستانہ ماحول میں بچوں کی تربیت اُن کی ذہنی نشوونما کے لیے نہ صرف بہترین ہوتی ہے بلکہ اس کے ذریعے آپ انے بچے کو بہترین انسان بھی بنا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی فلمساز کرن جوہر کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی کچھ اداکارائیں اپنے بچوں کی وجہ سے ذہنی مریضہ بن چکی ہیں، فلم سیٹ پر ایسی اداکارائیں اکثر دماغی طور پر غیر حاضر نظر آتی ہیں اس لیےمیں نے فیصلہ کیا کہ میں اُن کی طرح ذہنی مریض نہیں بننا چاہتا کیونکہ میں بچوں کی تربیت میں دوہرا باپ اور ماں کا کردار ادا کررہا ہوں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں