مسلم لیگ کے سینئر رہنماء شہباز شریف کو پارٹی سربراہ دیکھنا چاہتے ہیں، شیخ رشید pmln
The news is by your side.

Advertisement

مسلم لیگ کے سینئر رہنماء شہباز شریف کو پارٹی سربراہ دیکھنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 40 سے 42 لوگوں کی خواہش ہے کہ شہباز شریف پارٹی کی سربراہی اپنے ہاتھ میں لے لیں۔

اے آر وائی نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ریاض پیرزادہ کی پریس کانفرنس ایک اچھی علامت ہے جو مسلم لیگ ن میں بھی تبدیلی کی غمازی کررہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء پارٹی معاملات سے شدید پریشان ہیں اور اُن کی خواہش ہے کہ شہباز شریف پارٹی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے کر سربراہی کریں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ریاض پیرزادہ سینئر سیاستدان ہیں مگر نوازشریف نے اُن کے ساتھ بہت غلط کیا، آئی بی کے خط کی وجہ سے بہت سارے رہنماء ناراض ہیں۔ مسلم لیگ ن کے پرانے لوگوں کو اب یقین ہورہا ہے کہ کشتی ڈوب رہی ہے۔

پڑھیں: ارشد شریف اور اے آر وائی نیوز پر درج مقدمے واپس لیے جائیں: ریاض پیرزادہ

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی تعاون ریاض پیرزادہ نے آئی بی کا خط منظر عام پر لانے اور حقائق سے قوم کو آگاہ کرنے پر اے آر وائی نیوز اور اینکر ارشد شریف کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ تمام جھوٹے مقدمات فوری طور پر واپس لیے جائیں۔

 

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں