تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بیٹی کا روپ دھار کر ماں اسکول پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

ٹیکساس: امریکا میں بیٹی کا روپ دھار کر اسکول پہنچنا والدہ کو مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی 30 سالہ کیسی گارسیا اپنی 13 سالہ بیٹی جولی کا روپ دھار کر اسکول پہنچ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گارسیا نے اپنی بیٹی جولی کی طرح بال ڈائی کیے اور اسی کی طرح لباس زیب تن کرتے ہوئے اسکول میں داخل ہوئیں، گارسیا نے اس دوران سیلیفاں بھی بنائیں۔

خاتون نے جولی کی حیثیت سے کلاس بھی لی اور وہ گارسیا اینرکز ماڈل اسکول کے عملے سے گفتگو بھی کرتی رہیں۔

رپورٹ کے مطابق گارسیا کے منصوبے کے مطابق سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن عین اسکول کی چھٹی کے وقت ایک استاد نے دیکھا کہ وہ جولی نہیں ہیں۔

بعدازاں خاتون کو اسکول کے ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

خاتون نے اپنے دفاع میں ایک ویڈیو پیش کی اور کہا کہ میرا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں تھا، ہمیں اسکولوں میں بہتر سیکیورٹی کی ضرورت ہے بس یہی بات ثابت کرنے کی کوشش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گارسیا کو بعدازاں 7 ہزار 808 ڈالر کے بانڈ پر رہا کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -