منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

بھارت میں چلتی گاڑی میں ماں اور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں گینگ ریپ کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چلتی گاڑی میں ماں اور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے علاقے روڑکی میں خاتون اور اس کی چھ سالہ بیٹی کو اوباش نوجوانوں نے لفٹ دینے کے بہانے چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاتون اور اس کی چھ سالہ بیٹی رات کے وقت گھر جاری تھیں کہ راستے میں اوباش نوجوانوں نے انہیں لفٹ دی۔

پولیس کے مطابق سونو نامی لڑکے اور اس کے دوستوں نے ماں بیٹی کو چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا پھر انہیں نہر کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں سادھو کے ہاتھوں کم عمر لڑکی جنسی زیادتی کا شکار

رپورٹ کے مطابق ماں اور بیٹی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جنسی زیادتی کی تصدیق کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں