پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

کراچی : خاتون اور3 بچوں کو قتل کرکے گٹر میں پھینکنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مائی کلاچی روڈ پھاٹک کے قریب سے خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد کی لاشیں ملنے کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، گرفتار ملزم کا ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ نے بتایا کہ پولیس نے مرکزی ملزم منصور کو حراست میں لے لیا گیا ہے،
جسے لیاری کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزم مسرور حسین نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی خاتون اور 3 بچوں کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ملزم مسرور حسین نے پولیس کے روبرو بیان دیا ہے کہ خاتون تعویذ گنڈوں کا کام کرتی تھی، ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ میں نے تعویذ سے پریشان ہوکر انیلہ اور بچوں کو قتل کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے خاتون اور اس کے بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم خاتون کے ساتھ گزشتہ 3 سال سے رابطہ میں تھا۔

ملزم کے بیان کے مطابق خاتون تعویز، کالا جادو کرکے اسے بلیک میل کرتی تھی، ملزم نے خاتون اور اس کے بچوں کو قتل کیا اور فرار ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں : مائی کلاچی میں گٹر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے مائی کلاچی میں ایک گٹر سے چار لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت انیلا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر لاشیں ان کے بچوں کی ہیں جن کے نام کونین زہرہ، کشور زہرہ اور حسنین تھے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون طلاق یافتہ اور کھارادر کی رہائشی تھی خاتون اور بچے کھارادر کے ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھے۔

 

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں