The news is by your side.

Advertisement

کراچی، ماں اور بھائی کو قتل کرنے والا سفاک درندہ گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بیٹے نے ماں اور بھائی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر فرمان نامی شخص نے اپنی سوتیلی ماں اور بھائی کو 4 روز پہلے چھریوں کے وار سے قتل کیا ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اکبر جہاں بیگم اور نثار احمد کی لاشیں 21 دسمبر کو ملیں جنہیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں درج کر کے تحقیقات کا آغازکیا تو اس دوران فرمان نامی شخص کو تفتیش کے لیے طلب کیا تو کیس کا معمہ حل ہونے لگا۔

مزید پڑھیں: جائیداد کا تنازع، سنگ دل بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

فرمان کو پولیس نے حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا، پولیس کے مطابق ملزم حساس ادارے کا ملازم ہے جو گلگت بلتستان میں تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم فرمان نےجائیداد کے تنازع پر ماں بیٹےکوہفتےکے دن  قتل کیا اور پھر دونوں کی لاشیں ٹھکانے لگائیں،  ملزم نے اعتراف کیا کہ اُس نے چھریوں کے وار سے اپنی سوتیلی ماں اور بھائی کو قتل کیا۔ ملزم سےدوہرے قتل کی واردات سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں