The news is by your side.

Advertisement

لاہورمیں زلزلے سے متاثرہ مکان کی چھت گرگئی، کمسن بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

لاہور: دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور چاربچے موت کی نیند سوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئےانتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاروق گنج کا رہائشی محنت کش زبیر گھر سے باہرتھا جب اس کے دومنزلہ گھر کی چھت گرگئی۔ اس سانحے میں اس کی بیوی ارم، تین بیٹےشایان عمیر، عبدالرحمن، عبداللہ اوراکلوتی بیٹی نمرہ ملبےتلےدب کرلقمہٗ اجل بن گئے۔

غم زدہ زبیر کا کہنا ہے کہ زلزلے سےمکان کی بنیاد ہل گئی تھی موت نے اتنی مہلت بھی نہ دی کہ اپنے گھروالوں کے لیے کسی علیحدہ ٹھکانے کا انتظام کرسکتا۔

افسوس ناک سانحے پروزیراعلیٰ شہباز شریف نے لواحقین سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیااورانتظامیہ سےرپورٹ طلب کرلی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں