تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بیٹی کی لاش کو سالوں باتھ روم میں چھپانے والی ماں گرفتار

کویت میں بیٹی کی لاش کو سالوں تک گھر میں چھپانے والی ماں کو گرفتار کر لیا گیا۔

کویتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سالمیہ کے علاقے سے شکایت پر ایک اپارٹمنٹ میں چھاپا مار کر گھر میں ‏چھپائی گئی لاش کو تلاش کر کے باقیات کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا۔

21سالہ نوجوان نے پولیس کو شکایت کی تھی کہ کئی سال پہلے خاتون نے اس کی بہن کی لاش کو باتھ روم میں ‏چھپایا تھا۔

شکایت پر پولیس نے اپارٹمنٹ کے باتھ روم کو کھولا تو اس کے اندر سے انسانی ڈھانچا ملا، پولیس نے 60 سالہ ‏خاتون کو گرفتار کر کے لاش کی باقیات کو فرانزک لیب بھجوا دیا تاکہ موت کہ وجہ معلوم ہو سکے۔

دوران تفتیش ماں نے اعتراف کیا کہ اس نے بیٹی کو باتھ روم میں بند کیا تھا لیکن اگلے روز وہ مردہ حالت میں ‏پائی گئی تھی اور خوف کی وجہ سے اس نے لاش کو وہیں چھپا دیا۔

پولیس نے لڑکی کے والد سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ سالوں پہلے وہ بیوی سے علاحدگی اختیار کر چکے ‏تھے کیونکہ یہ خاتون بچوں پر ظلم کرتی تھی اور لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے اسے چھوڑ گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -