تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بیٹی کے لیے خریدی گئی گڑیا نے ماں کو خوفزدہ کردیا

نیو جرسی: امریکی ریاست نیو جرسی میں ماں کی جانب سے بیٹی کے لیے گڑیا خریدی گئی جس نے انہیں خوفزدہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی میں والدہ نے کرسمس کے موقع پر اپنی بیٹی کے لیے 500 ڈالرز (77 ہزار 500 پاکستانی روپے) میں گڑیا خریدی جس نے انہیں خوفزدہ کردیا۔

ایلزبتھ فیڈلی یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ انہوں نے بیٹی کو کرسمس میں تحفہ دینے کے لیے جو گڑیا خریدی تھی اس میں کوکین بھری ہوئی ہے۔

الزبتھ فیڈلی کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹی کے لیے یہ سبز بالوں والی گڑیا خریدتے وقت اندازہ نہیں تھا یہ کسی سنگین منشیات کی کھیپ کا حصہ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق الزبتھ فیڈلی نے گڑیا کو کے بالوں کو رنگین کیا اور اسے کمبل میں لپیٹ کر خوبصورت بنادیا لیکن اس اقدام کے بعد بھی ان کی بیٹی خوش نہیں ہوئی۔

الزبتھ فیڈلی گڑیا کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے اسپتال لے کر گئی تواس کے پچھلے حصے سے کوکین برآمد ہوئی۔

فیڈلی اس وقت پریشان ہوگئیں جب سیکاکوس پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ان کو فون کرکے گڑیا میں چھپی منشیات کے بارے میں آگاہ کرنے کو کہا گیا۔

الزبتھ فیڈلی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کہنا تھا کہ جب میں گڑیا میں کچھ تبدیلیوں کے لیے اسے اسپتال لے کر گئی تو اس میں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔

فیڈلی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں مجھ سے ایک مشتبہ شخص کی حیثیت سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن جب وضاحت دی کہ گڑیا الباما کی ایک دکان سے خریدی ہے تو پولیس نے انہیں جانے دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیڈلی نے جس علاقے سے یہ گڑیا خریدی تھی وہ منشیات فروشوں کا ایک بڑا مرکز ہے۔

Comments

- Advertisement -