منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

ماں سے بچے کی محبت کی حیرت انگیز اور بے مثال ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

قدرت نے ماں اور بچے کی محبت کو تمام محبتوں سے جدا تخلیق کیا ہے، چاہے وہ انسان کا بچہ ہو یا جانور کا ماں کی محبت سب سے علیحدہ ہوتی ہے بچہ ہزاروں میں بھی اپنی ماں کو شناخت کرسکتا ہے۔

ماں کا کوئی کوئی نعم البدل نہیں اور ہر کوئی اپنی ماں کو سب سے زیادہ چاہتا ہے اور اسے ہزاروں میں بھی شناخت کرسکتا ہے۔

کچھ ایسا ہی بھارت میں ایک بچی کی اپنی ماں سے انسیت اور لگاؤ کا امتحان لیا گیا جس میں بچی نے بخوبی انداز میں کامیابی حاصل کی اور چہرے پر نقاب ڈالی کئی خواتین میں سے اپنی والدہ کو شناخت کرلیا۔

بچی کو آزمانے کے لیے اس کے سامنے چند خواتین کو گھونگھٹ میں بٹھا کر انہیں پہچاننے کے لیے کہا گیا، تاہم بچی نے اپنی ماں کو جس طرح پہچانا اسے دیکھ کر آپ کا دل پگھل جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SFT (@status.fan.tranding)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی سی بچی بھاگتے ہوئے اپنے کمرے میں آتی ہے اور وہاں پہنچ کر وہ تھوڑا پریشان ہوجاتی ہے کیونکہ وہاں اس کی ماں کے حلیے میں ایک نہیں بلکہ 4 خواتین اپنے چہرے کو ڈھانپ کر بیٹھی ہوتی ہیں۔

بچی پہلے ایک خاتون کے پاس پہنچتی ہے اور اس کی گود میں بیٹھ جاتی ہے مگر پھر تھوڑی ہی دیر میں اسے اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ اس کی ماں نہیں ہے۔

اس کے بعد بچی تمام خواتین کا بہت احتیاط کے ساتھ جائزہ لیتی ہے اور دوسرے کونے پر موجود خاتون کے پاس پہنچ جاتی ہے اور اپنی ماں کو پہچاننے کے بعد اس کی گود میں بیٹھ جاتی ہے۔

ننھی بچی کا ماں کو پہچاننے کے بعد ردعمل بہت ہی معصومانہ ہے، جسے دیکھنے کے بعد آپ بھی بچی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں گے۔

دو ہفتے قبل انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 10 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں