تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

ماں‌ نے تین بچیوں‌ کو قتل کردیا

وائینا: آسٹریا کی پولیس نے تین بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کرلیا۔

ڈیلی صباح نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت وائینا کی رہائشی خاتون کو ہفتے کے روز پولیس نے تین بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

پولیس نے جب خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں 8 سالہ اور تین سالہ بچیاں مردار پائی گئیں تھیں، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق تیسری بچی کی عمر 9 سال ہے جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس حکام کے مطابق بچوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچیوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرنے جارہی تھی۔

ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ ماں نے بچیوں کو کیوں قتل کیا اور وہ خود کو کیوں نقصان پہنچانا چاہتی تھی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’خاتون کا شوہر علیحدہ گھر میں رہتا ہے اور اُس کا اپنی بیوی ، بچیوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے‘۔

Comments

- Advertisement -