تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بچوں کی خاطر اژدھے سے لڑنے والی بطخ کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: جانور ہوں یا انسان ماں اپنے بچوں سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور ان کی جان بچانے کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان دنوں ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ بطخ اپنے بچوں کو گھونسلے میں اژدھے سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے آفیسر سدھا رامن نے شیئر کی، انہوں نے لکھا کہ ممتا کی طاقت فطرت کے قوانین سے کہیں زیادہ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’گھونسلے میں بطخ کے بچے موجود ہیں اس دوران اژدھا گھونسلے پر حملہ آور ہوتا ہے، مادہ بطخ اپنے بچوں کو بچانے کے لیے پروں کو پھڑپھڑاتی اور انہیں جلدی سے وہاں سے باہر نکال دیتی ہے۔‘

’بطخ اپنے بچوں کو بچانے کے بعد اژدھے کو پروں کے ذریعے ہی مارنا شروع کردیتی ہے لیکن وہ  اس کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔‘

مذکورہ ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 67000 ویوز حاصل ہوئے جبکہ 37000 سے زائد صارفین سے اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ماں کی محبت کی کوئی مثال نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ یہ انسان ہے یا جانور۔‘ ایک اور صارف نے کہا کہ ’دل بھر آیا، زندگی کی حفاظت اور بچوں کی پرورش کے اپنے طریقے ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -