اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

ویڈیو : ماں کو 9 سال بعد اس کا لاپتہ بیٹا اچانک کیسے ملا؟ امید اور مایوسی کی دردناک کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیم کی مسلسل کوششوں کے بعد نو سال قبل لاپتہ ہونے والا بیٹا گھر والوں کو واپس مل گیا، ماں اپنے لخت جگر کو دیکھ کر تڑپ اٹھی۔

نو سال کے طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد ایک ماں کی اس کے بیٹے سے ملاقات کرادی گئی، ماں بیٹے کی ملاقات کے جذباتی منظر نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیا۔

لاہور ائیرپورٹ کے قریب سجپال کے علاقے سے نوسال قبل محمد لیاقت ولد صادق اچانک لاپتہ ہوگیا تھا، ایک دن وہ اپنے گھر سے نکلا اور پھر واپس نہ آیا، اور یوں برسوں تک اپنے پیاروں سے جدا رہا، وہ اپنا نام سب کے سامنے شکور بتاتا تھا کیونکہ اس کی ذہنی حالت مکمل طور پر درست نہیں تھی۔

لاپتہ ہونے کے بعد وہ کسی طرح ملتان پہنچ گیا جہاں وہ کافی عرصہ ایدھی ہوم میں رہائش پذیر رہا۔ دماغی حالت کے پیش نظر 2023 میں اسے علاج کیلیے لاہور کے (پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ) میں داخل کروا دیا گیا۔

بعد ازاں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی ’میرا پیارا‘ ٹیم نے اس کا ایک ویڈیو انٹرویو کیا اور اسے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کردیا۔

 لیاقت کا انٹرویو دیکھتے ہی اس کے اہل خانہ نے اسے پہچان لیا، جس پر انہوں نے فوری طور سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیم سے رابطہ کیا۔

لیاقت کے اہل خانہ کے مطابق وہ اسے گزشتہ 9 برس سے تلاش کررہے تھے اور تمام تر کوششوں میں ناکامی کے بعد ان کی امید ٹوٹ چکی تھی۔

لڑکے کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا مجھے نو سال بعد ملا ہے جس پر میں سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیم کی مشکور ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں