تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ماں تو ماں ہوتی ہے، انٹرنیٹ پر ایک اور زبردست ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ چار بھیڑیوں نے ریچھ کے دو بچوں کو اپنا شکار بنانے کی کوشش کی مگر ماں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اُن کا تحفظ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 6 اگست کو شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ بھاگ رہی ہے اور اُن کے پیچھے جنگلی بھیڑیے لگے ہوئے ہیں۔

ماں نے اپنے بچوں کو نہ صرف ان بھیڑیوں سے بچایا بلکہ وہ بھاگتے ہوئے بھی اُن کی حفاظت کرتی رہی اور باری باری دونوں کو تلاش کرتی رہی۔

انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے شیئر کی اور لکھا کہ ’اس ویڈیو کو ٹیلر بلینڈ نامی رضا کار نے ریکارڈ کیا‘۔

ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بھیڑیے ریچھ اور بچوں کے پیچھے لگے تو ماں پہلے تو پریشان ہوئی اور پھر اُس نے بچوں سمیت وہاں سے دوڑ لگائی اور بچوں کو آگے بھگا کر خود پیچھے رہی تاکہ کوئی بھیڑیا انہیں نقصان نہ پہنچا سکے۔

یہ بھی دیکھیں: خونخوار چیتا اور مور آمنے سامنے، پھر کیا ہوا؟

ایک موقع پر مادہ ریچھ بچوں کو اپنے پیچھے کر کے بیٹھ گئی اور اُس نے قریب آنے والے بھیڑیے کو بھگانے کے لیے اُس پر حملہ بھی کیا۔ ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین نے دیکھا اور اس پر تبصرہ بھی کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بھیڑیوں کو شکست دینا آسان نہیں تھا مگر ماں کے جذبے کی وجہ سے بچوں کی جان بچ گئی‘۔

 

This mother grizzly bear and her 2 cubs of the year were harassed and chased off by some members of the Junction Butte pack! Luckily the bears got away safely and there were no fatalities. This is one of the most epic bear/wolf interactions I’ve ever seen. Epic day in Yellowstone, as usual.

Taken by Taylor Bland 🐻🐺

Posted by Yellowstone Wolf Tracker on Thursday, 6 August 2020

Comments

- Advertisement -