تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دبئی: اپنے ہی بچوں‌کو قتل کرنے کی کوشش، سنگ دل ماں کو پانچ سال قید کی سزا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں سنگ دل ماں کو اپنے ہی بچوں کو قتل کرنے کی کوشش کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے شہر دبئی میں بے رحم ماں نے اپنے ہی 2 اور 4 سالہ بچوں کو دم گھوٹ کر مارنے کی کوشش کی تھی جس کے جرم میں عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مجرم خاتون کے خلاف مقدمہ اپریل 2017 میں درج ہوا تھا جبکہ عدالت کی جانب سے آج سزا سنائی گئی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔

ماں نے سخت دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں بچوں کو تکہ منہ پر رکھ کر مارنے کی کوشش کی، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دو سالہ بچے کا دماغ مردہ ہوگیا۔

اس واقعے کے بعد خاتون کو اپنے کیے پر ندامت ہوئی اور اس نے خود سوزی کی بھی کوشش کی، عدالت نے دہرا اقدام قتل کی کوشش کے تحت سزا سنائی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سزا پانے والی خاتون کا تعلق بنگلادیش سے ہے، عدالتی حکم کے تحت سزا کاٹنے اور دو ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کے بعد مجرمہ کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ خاتون کو ذہنی مرض بھی لاحق ہے، سزا کے دوران مقامی ٹریٹمنٹ سینٹر میں اس کا علاج بھی جاری رکھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -