پیر, جون 8, 2026
اشتہار

غربت سے تنگ ماں نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹنڈو محمد خان (8 مئی 2026): غربت سے تنگ ایک ماں نے مجبور ہو کر دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق غربت سے تنگ ایک مجبور ماں نے اپنے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ اطلاع ملنے پر لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ پولیس اور غوطہ خور بھی وہاں پہنچ گئے۔

غوطہ خوروں نے تلاش کے بعد تینوں کی لاشیں نہر سے نکال لیں۔ تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس کا انتظام نہ ہو سکا۔

ایمبولینس دستیاب نہ ہونے پر خاتون کی لاش کو گھاس والی گاڑی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جب کہ بچوں کی لاشوں کو مقامی افراد نے رکشے میں ڈال کر اسپتال پہنچایا۔

اس سلسلے میں ریسکیو 1122 انچارج کا کہنا ہے کہ ٹنڈو محمد خان میں ہماری کوئی ایمبولینس سروس نہیں، اس کے لیے حیدرآباد کال کر کے ایمبولینس بلائی جاتی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں خاتون، ایک بچی اور ایک بچہ شامل ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں