اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

12 سالہ بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل، سی سی ٹی وی منظرعام پرآگئی

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: سیٹلائٹ ٹاون میں بارہ سالہ بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کا واقعہ پیش آیا ، جس کی سی سی ٹی وی منظرعام پرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کےعلاقے سیٹلائٹ ٹاون میں 12 سالہ بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی منظرعام پرآگئی ہے ، فوٹیج میں ملزم بچے ساون کو برقعہ پہن کر اپنی ماں کے ساتھ چلتے اور پھر ماں  پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نےبچے کو موقع سے گرفتار کرکے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔

جس میں بھائی نے موقف اختیار کیا کہ مقتولہ نازیہ بی بی کوخاوند نے چندماہ پہلے طلاق دے دی تھی۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ ملزم ساون اوراس کے دوبھائی باپ کے پاس جبکہ دو بیٹے اور ایک بیٹی ماں کے پاس رہتے تھے، مقتولہ نے اپنے سابق خاوند سلیم کے خلاف بچوں کے اخراجات کا مقدمہ دائر کررکھا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ یکم فروری کو جب نازیہ بی بی اپنی بہن کے ساتھ گھر سے نکلی تو اس کےبیٹے نے فائرنگ کردی ، جس سے وہ موقع پر دم توڑگئی۔

غیرت کے نام پر تین روزقبل 12 سالہ لڑکے نے ماں کوقتل کیاتھا۔

پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر تین روزقبل 12 سالہ لڑکے نے ماں کوقتل کیاتھا، بچےکو جیل منتقل کردیاگیاہے جبکہ اس کےوالدمحمد سلیم کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں