تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

حالات سے تنگ ماں کا خوفناک اقدام، دیکھنے والے دہل گئے

تیونس : ماں نے اپنے ڈیڑھ سال کے شیرخوار بچے کو قتل کردیا، ماں نے بچے کو مارنے کے بعد بیٹی پر بھی حملہ کیا اور پھر خودکشی کرلی۔

یہ خوفناک واقعہ تیونس میں پیش آیا، جس کی خبر سنتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، عوام اپنے معاشرتی نظام سے متنفر  دکھائی دے رہے ہیں۔

ماں کے ہاتھوں بچوں کے قتل اور پھر خودکشی کے واقعے نے تیونس کو ہلا کر رکھ دیا، شوہر کے ساتھ مسلسل جھگڑے سے بیزار خاتون نے ایسی وحشیانہ واردات کی جس سے تیونس کا پورا معاشرہ ہل گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق تیونس میں "سیدی بوزید” ذیلی عدالت کے ترجمان جابر الغنیمی نے بتایا کہ میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا جس کا نتیجہ ڈیڑھ سالہ بچے کی موت اور چھ سالہ لڑکی کے شدید زخمی ہونے کی صورت میں برآمد ہوا۔

حالات سے مجبور ماں نے اپنے بچے کو قتل کرنے کے بعد چھ سالہ بچی پر بھی چھری سے وار کیے تھے تاہم بروقت طبی امداد فراہم کرکے اس کی زندگی بچا لی گئی۔

خاتون نے بیٹے کو قتل اور بیٹی کو شدید زخمی کرنے کے بعد عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

پبلک پراسیکیوشن نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں، واضح رہے کہ حالیہ ایام میں تیونس میں مختلف قسم کے جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے اور عوام اس پر تشویش ظاہر کررہے ہیں۔

عوام کی جانب سے مطالبہ شدت پکڑتا جارہا ہے کہ معاشرے کو جرائم کی لہر سے بچانے کے لیے سیکیورٹی سخت کی جائے اور واردات کرنے والوں کو سبق سکھانے والی سخت سزائیں بحال کی جائیں، موت کی سزا بحال کرنے کا مطالبہ بھی شدت پکڑنے لگا ہے۔

Comments

- Advertisement -