The news is by your side.

آج دنیا بھرمیں مادری زبان کا عالمی دن منایا جارہاہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مادری زبان کا عالمی دن منایا جارہا ﮨﮯ، اس موقع پروفاقی دارلحکومت کے لوک ورثہ میوزیم میں دو روزہ خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

مادری زبان ہرانسان کی شناخت، ابلاغ، تعلیم اورترقی کا بنیادی ذریعہ ہوتی ہے۔

عالمی سطح پر گلوبلائزیشن کے عمل کے باعث دنیا میں رائج ہزاروں چھوٹی بڑی زبانیں یاتو ناپید ہوچکی ہیں یا تحلیل کی عمل سے گزررہی ہیں۔

یونیسکو کے مطابق کرہ ارض پرپچاس کی دہائی سے لے کراب تک 230 مادری زبانیں ناپید ہوچکی ہیں۔

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿں مادری ﺯﺑﺎنوں کی شناخت اورعلاقائی سطح پران کو رائج کرنے کا معاملہ طویل عرصے سے ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺍﻭﺭﺳﻤﺎﺟﯽ ﺗﻮﺟﮧ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰ ﺑﻨﺎ ہوا ﮨﮯ۔

لوک ورثہ میلے کی خاص بات بلوچی زبان میں تیارہونے والی پہلی فلم ’ساوڑ‘ کی نمائش بھی ہے جس کا مقصد نئی نسل کومادری زبانوں کی چاشنی سے آگاہ کرنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں