اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

بیٹے کی شہادت پر حماس رہنما کی والدہ کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے سینئر رہنما شیخ صالح العروری کی والدہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے بیٹے کو اس (شہادت) پر مبارکباد پیش کرتی ہوں جس کی اس نے خواہش کی اور حاصل کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا  کے مطابق، حماس کے رہنما حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ سے ملاقات کرنے والے تھے۔ اس سے قبل وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کرچکے تھے۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اللہ میرے بیٹے پر رحم فرمائے، اس نے مقدس زمین کے لئے اپنی زندگی کی قربانی دی وہ شہادت کی دعائیں مانگتا تھا اور اللہ نے اس کی دعا قبول کر لی، میں اسے اور پوری دنیا کے مجاہدین کو اپنے بیٹے کی شہادت پر مبارک باد دیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 سال ہوئے میری اپنے بیٹے سے ملاقات نہیں ہوئی اسرائیل نے صالح العاروی کو 18 سال جیل میں رکھا، پھر اسے مصر سے ترکی اور ترکی سے قطر جلاوطن کیا، مجھے خوشی ہے میرا بیٹا اپنے وطن کے لئے شہید ہوا۔

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صالح العروری کون تھے؟

واضح رہے صالح العاروی گذشتہ شب اسرائیل کے ڈرون حملے میں لبنان میں اپنے پانچ ساتھیوں سمیت شہید ہوئے۔ شہید صالح العاروری کا طوفان اقصیٰ کارروائی کے منصوبہ سازوں میں شمارکیا جاتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں