تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سنگ دل ماں نے بیٹے کو زہر دے کر لاش کے ٹکڑے کردیے

چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ماں نے اپنے انجینئر بیٹے کو زہر دے کر مارا اور پھر اُس کی لاش کے ٹکڑے کردیے۔

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے علاقے کم بم کی رہائشی خاتون نے مشورہ دینے پر بیٹے کو کھانے میں زہر ملا کر دیا جس کو کھاتے ہی وہ مر گیا۔

پولیس کے مطابق منگل کے روز کم بم کے علاقے سے نوجوان کی سر کٹی لاش ملی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش کی شناخت 20 سالہ ویگنس واران کے نام سے ہوئی جو انجینئر تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش کے دیگر اعضاء شہر کے مختلف علاقوں سے بھی برآمد ہوئے، جنہیں قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں تو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج نے قتل کا معمہ حل کردیا۔ فوٹیج میں خاتون ایک شخص کے ساتھ آئیں اور انہوں نے بیگ میں رکھی لاش کو ٹھکانے لگایا۔

پولیس نے فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون کو حراست میں لیا تو معلوم ہوا کہ وہ مقتول کی والدہ ہیں، ملزمہ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ اپنے بچے کے مشوروں سے بہت زیادہ تنگ تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ویگنس واران کو کھانے میں زہر ملا کر دیا جس کے بعد وہ مر گیا اور پھر میں نے چھری اٹھا کر لاش کے ٹکڑے کیے تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -