پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

سنگدل ماں نے نومولود جڑواں بچوں کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات (10 اگست 2026): سنگ دل ماں نے اپنے جڑواں نومولود بچوں کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینک دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ سنگدلانہ واقعہ گجرات کے تھانہن صدر کے علاقے مدینہ سیداں میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون اپنے نومولود جڑواں بچوں (لڑکا اور لڑکی) کو ایک شاپنگ بیگ میں ڈال کر گلی میں پھینک کر چلی گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ادارے وہاں پہنچے اور دونوں بچوں کو ریسکیو کر کے چائلڈ پروٹیکشن گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا، جہاں بچوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچوں کو پھینکنے والی ماں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اس کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا اور اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرا دیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے دوسری شادی کر رکھی تھی، جس کے رنج میں اس نے اپنے دونوں نومولودوں کو پھینکا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں