پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

والدہ نے رقم کے عوض میری عصت دری کرائی، امریکی اداکارہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ہالی ووڈ کی مقبول اداکارہ 56 سالہ ڈیمی مور نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ محض 15 برس کی عمر میں ان کا ’ریپ‘ کیا گیا اور ان کی والدہ نے ان کا ’ریپ‘ کرنے والے شخص سے خطیر رقم لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیمی مور نے یہ اعتراف امریکی ٹی وی چینل ’امریکن براڈ کاسٹنگ کمپنی‘ (اے بی سی) کے مقبول چیٹ شو ’گڈ مارننگ امریکا‘ میں کیا،پروگرام کی میزبان ڈائنے سائیر نے پروگرام کے دوران انہیں ان سے متعلق پرانی اسٹوری دکھائی اور اس اسٹوری میں بیان کیے گئے حقائق سے متعلق ان سے سوالات پوچھے۔

ڈیمی مور نے پروگرام میں دکھائی جانے والی اسٹوری میں بیان کیے گئے حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایک عمر رسیدہ شخص نے ان کا 15 برس کی عمر میں ’ریپ‘ کیا۔

- Advertisement -

ڈیمی مور کے مطابق جس شخص نے ان کا ’ریپ‘ کیا وہ انہیں جانتی تھیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی والدہ نے محض 500 امریکی ڈالر کے عوض ان کا ’ریپ‘ کروایا؟ تو انہوں نے نیم آبدیدہ ہوکر کہا کہ ان کے خیال میں یہ درست نہیں ہے کہ ان کی والدہ نے ان کا ’ریپ‘ 500 ڈالرز کے عوض کروایاتاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی والدہ نے عمر رسیدہ شخص کو ان کے ساتھ وقت گزارنے کی سہولت فراہم کی۔

گڈ مارننگ امریکا کی ویب سائٹ کے مطابق ڈیمی مور نے پروگرام کے دوران اپنی زندگی سے متعلق دیگر باتوں پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا اور اپنی سوانح عمری ’انسائڈ آؤٹ‘ کے حوالے سے بھی بات کی۔

ڈیمی مور کی سوانح عمری کو 24 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا جب کہ ان کا یہ پروگرام بھی 24 ستمبر کو نشر ہوا۔

پروگرام میں ڈیمی مور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جس شخص کو وہ والد سمجھ کر ان سے محبت کرتی تھیں اور ان کی عزت کرتی رہیں، در اصل وہ ان کے حقیقی والد نہیں تھے۔

انہوں نے اپنی والدہ کی مشکل زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کی والدہ نے متعدد بار خودکشی کرنے کی کوشش کی اور انہیں یاد ہے کہ ان کی والدہ نے پہلی بار اس وقت اپنی جان لینے کی کوشش کی جب اداکارہ کی عمر 12 برس تھی۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ نے انتہائی سخت حالات دیکھے، غربت اور مسائل کی وجہ سے وہ نشہ بھی کرتی تھیں جب کہ وہ انہیں انتہائی کم عمری میں ہی ڈانس بارز و شراب خانوں میں لے جاتی تھیں اور وہاں موجود مرد انہیں گھورتے رہتے تھے۔

انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل وقت وہ تھا جب ان کی دوسرے شوہر سے طلاق ہوگئی تھی اور ان کی بیٹیوں نے ان سے بات کرنا چھوڑ دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں