اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

ناشتہ بنانے سے انکار! والدہ نے 10 سالہ بیٹی کو چھری مار کر قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ : ناشتہ بنانے سے انکار پر سنگ دل ماں نے 10 سالہ بیٹی کو چھری مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں رائے پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سنگ دل والدہ نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی ہی 10 سالہ بیٹی کو چھری کے وار کر کے مار ڈالا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمہ بشریٰ بی بی نے اپنی 10 سالہ بیٹی کو گھر میں ناشتہ تیار کرنے کا کہا تھا تاہم بیٹی کی جانب سے انکار کرنے پر ملزمہ نے طیش میں آ کر اس پر چھری سے حملہ کر دیا۔

چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والی معصوم بچی کو فوری طور پر قریب واقع اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔

واقعے کے بعد ملزمہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تاہم پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ملزمہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمہ کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں