تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

روس: موڈ خراب ہونے پر ماں نے دو سالہ بیٹی کو 9 ویں فلور سے نیچے پھینک دیا

ماسکو: روس میں موڈ خراب ہونے پر 21 سالہ ماں نے اپنی دوسالہ بیٹی کو اپارٹمنٹ کے 9ویں فلور سے نیچے پھینک دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں 21 سالہ ماں نے اپنا موڈ خراب ہونے پر دو سالہ بیٹی کو 9ویں منزل پر واقع فلیٹ کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا اور خود بھی چھلانگ لگالی، خوش قسمتی سے سڑک پر برفباری کی وجہ سے دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔

اکیس سالہ روسی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن مذکورہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، خاتون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اگر ان پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو 5 سالہ قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔

خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ‘وہ صبح سے ہی پریشان تھی اور اس کا موڈ بہت خراب تھا۔‘

بچی کی ماں پولیس کی حراست میں، دوسری جانب وہ اپارٹمنٹ جہاں سے بچی کو نیچے پھینکا گیا

مزید پڑھیں: پارٹی میں جانے کی جلدی، ماں نے بچی کو موت کے منہ میں دھکیل دیا

اکیس سالہ خاتون کی نند کا کہنا ہے کہ وہ بہت پریشان تھی، وہ صبح سے ہی مجھ پر بلاوجہ چیخ رہی تھی، میں نے اس سے کہا کہ بچی کو لے کر قریبی کلینک روٹین چیک اپ کے لیے چلتے ہیں جس پر وہ مجھ سے لڑنے لگی۔

انہوں نے کہا کہ میں کچھ دیر کے لیے کچن میں چلی گئی اور 2 سالہ بھتیجی اور اپنی بھابی کو کمرے میں اکیلے چھوڑ دیا تاکہ ان کا غصہ ٹھنڈا ہوسکے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ جب میں واپس آئی تو دونوں کمرے میں موجود نہیں تھے، میں نے کھڑکی کھول کر دیکھی تو دونوں نیچے سڑک پر پڑے تھے میں نے فوراً ایمبولینس کو کال کی۔

دو سالہ بچی کے والد اور عینی شاہد بختیار

عینی شاہد بختیار کے مطابق بچی کا سر زمین پر جاکر لگا اور برفباری کی وجہ سے جسم اندر دھنس گیا صرف ٹانگیں باہر نظر آرہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بچی کو برفباری سے نکالا اور دوسری طرف بچی کی ماں درد کی وجہ سے چیخ رہی تھی، بچی آئی سی یو میں زیر علاج ہے جبکہ بچی کی ماں بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Comments

- Advertisement -