site
stats
پاکستان

دودھ مانگنے پر ماں نے غصے میں آکر اپنے کم سن بیٹا چھت سے نیچے پھینک دیا

گوجرانوالہ: رات کو رو کر دودھ مانگنے پر ماں نے غصے میں آکر اپنے کم سن بیٹا چھت سے نیچے پھینک دیا، بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، خاوند کا بیوی کے خلاف کاروائی کروانے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں بختے والا کے رہائشی شعیب کی اٹھارا سالہ بیوی عائشہ کے ہاں آٹھ روز قبل بیٹا پیدا ہوا ، جسے اس نے مبینہ طور پر چھت سے نیچے پھینک دیا۔

بچے کی دادی نے بتایا کہ عائشہ اپنے بیٹے کے رونے اور بار بار دودھ مانگنے سے پریشان تھی ، جس پر طیش میں آ کر اس نے بچے کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر نیچے پھینک دیا، ڈاکٹرز کے مطابق بچہ محفوظ ہے اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ سبزی منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ گئی جبکہ عائشہ بی بی کے خاوند شعیب نے قانونی کاروائی سے انکار کر دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top