تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

خاتون نے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں خاتون نے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہارا شٹرا کے ڈسٹرکٹ رائے گڑھ میں پیش آیا ہے جہاں 30 سالہ خاتون نے اپنے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا جس سے بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ خاتون نے بچوں کو کنویں میں پھینکنے کے بعد خود بھی کودنے کی کوشش کی تاہم اسے بچالیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے بچوں میں 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل تھے، جن کی عمریں 18 ماہ سے دس سال کے درمیان تھی۔

پولیس نے خاتون کو بچوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس نے اتنا انتہائی قدم کیوں اٹھایا، تاہم واقعے سے ایک روز قبل اس کی اپنے شوہر سے لڑائی ہوئی تھی۔

Comments