تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

خاتون ٹیچر سفاکیت، کمسن طالب علم پر انسانیت سوز تشدد، ماں‌ تڑپ اٹھی

بیجنگ: چین میں خاتون ٹیچر نے کمسن طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے زخم  دیکھ کر ماں بھی تڑپ اٹھی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چین کے شمال مغربی علاقے چیانگ کے اسکول میں پڑھنے والے نرسری کے طالب علم کو خاتون ٹیچر نے ٹیبل سے نیچے دھکا دیا اور پھر اُسے زمین پر بری طرح سے گھسیٹا۔

والدہ فو کے مطابق انہوں نے اپنے بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے تو ٹیچر اور بچے سے پوچھا مگر کسی نے کچھ نہیں بتایا جس کے بعد انہوں نے سیکیورٹی فوٹیج دیکھی تو کہانی سامنے آئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلاس میں کمسن بچہ اپنی کرسی کو زمین پر رکھ کر کھیل رہا تھا کہ اسی دوران ٹیچر تیز قدموں سے چلتی ہوئی آئی اور اُسے اٹھا کر زور سے زمین پر پھینک دیا۔

ٹیچر نے بچے کو زمین پر گھسیٹا جس کے بعد وہ تکلیف سے اچھل اچھل کر رونے لگا مگر ٹیچر کو کوئی احساس نہیں ہوا۔ والدہ کی شکایت پر پولیس نے ٹیچر کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

متاثرہ بچے کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرے بیٹے جسم پر زخم کا نشان تھا، جسے دیکھ کر میں پریشان ہوگئی، بچے سے پوچھا تو اُس نے کچھ نہیں بتایا اور رونا شروع کردیا تھا‘۔ والدہ کے مطابق بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کو 8 ٹانکے لگائے۔

Comments

- Advertisement -