بھارت میں بیٹی کو بچانے کی جدوجہد میں اسے کندھے پر اٹھا کر بھی ماں اس کی زندگی نہ بچاسکی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں ماں نے اپنی شادی شدہ بیٹی کو بچانے کے لیے جدوجہد کی اور اسے کندھے پر لادا لیکن بچا نہ سکی۔
بوڑھی ماں ہیرا کلی اپنی بیٹی رجنی کو اس کے سسرال سے کندھے پر لاد کر لے جانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے سبھی کو پریشان کردیا ہے۔
پولیس نے معاملے کی جانچ کرکے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا جا رہا ہے کہ رجنی کو اس کے سسرال والوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ چل بسی۔
اطلاعات کے مطابق ہیرا کلی کی بیٹی رجنی کی شادی تین سال قبل ٹرانزٹ کیمپ کے رہائشی ونود سے ہوئی تھی۔ تاہم نو ماہ قبل جب سے اس نے ایک بیٹے کو جنم دیا، اس کی طبیعت بگڑتی چلی گئی۔ الزام لگایا ہے کہ سسرال والوں کی بے توجہی نے ارجنی کی حالت لگاتار خراب ہوتی چلی گئی۔
ہیرا کلی نے بیمار بیٹی کو اسپتال پہنچانے کے لیے کئی لوگوں سے مدد مانگی، لیکن کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔ یہاں تک کہ ای رکشہ والے نے بھی اسے لے جانے سے انکار کر دیا۔ وہ کسی طرح اپنی بیٹی کو پرائیویٹ ایمبولینس کے ذریعے ہلدوانی کے سشیلا تیواری اسپتال لے کر پہنچتی، لیکن راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


