site
stats
سندھ

کراچی میں خاتون اپنی تین بیٹیوں سمیت لاپتہ ہوگئی

کراچی : سچل کےعلاقے سے ماں اپنی تین بیٹیوں سمیت لاپتہ ہو گئی ہے،شوہر کا کہنا ہے کہ اہلیہ بچیوں کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر سے واپس آرہے تھے لیکن تاحال گھر نہیں پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے کی رہائشی خاتون 3 بچیوں سمیت لاپتہ ہو گئی ہیں،لاپتہ خاتون کے شوہراویس نے سچل تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ اُس کی اہلیہ اپنی تین بچیوں کے ہمراہ گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ لاپتہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خاتون بچیوں کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر گئی ہوئی تھیں اورشام کوواپس اپنے گھرآنے کیلئے نکلی تھی لیکن رات گئے تک گھر نہیں پہنچی جب کہ خاتون کا موبائل بھی بند آرہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والی خاتون کا نام سبین جب کہ کم سن بیٹیوں کے نام ثناءاویس، حمنیٰ اویس اور فلاح اویس ہے۔

اسی سے متعلق : گلستان جوہر سے لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش ملی ہے

لاپتہ ماں اور بیٹیاں کمشنر سوسائٹی ابوالحسن اصفہانی روڈ کی رہائشی ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور خاتون کے والدین سے بھی تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے پنجاب سے بچوں کی اغواء کی وارداتوں کی لہراب کراچی تک پہنچ چکی ہے گو کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان وارداتوں کو افواہیں قرار دے رہے ہیں لیکن دوسری طرف کراچی میں بچوں کے اغواء کی بازگشت مسلسل سنائی دے رہی ہیں۔

اور اب مذکورہ خاتون کی اپنی کم سن بچیوں کے ہمراہ لاپتہ ہونے کی خبر نے شہر میں سنسنی پھیلادی ہے اور لوگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اُٹھا رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top