جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کراچی، گلشن اقبال سے خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، پولیس نے فلیٹ کا تالہ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال سے خاتون کی 12 سال پرانی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے فلیٹ کا تالہ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11 سے خاتون کی 12 سال پرانی لاش برآمد ہوئی تھی، ایس پی گلشن اور دیگر افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے اندر سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔

پولیس کے مطابق فلیٹ سے پلاسٹک سے بھری بوریوں کی بڑی تعداد ملی ہے، فرانزک ٹیم نے تمام کمروں کا جائزہ لیا اور شواہد اکٹھے کیے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون زکیہ گورنمنٹ اسکول ٹیچر تھیں، علاقہ مکینوں کے مطابق بہن بھائیوں کی حرکات مشکوک تھیں۔

پولیس کے مطابق قیصر نے خودکشی کی تھی اور کچھ عرصہ پہلے مقتولہ کی بیٹی شگفتہ کی موت ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی: اولاد نے ”محبت“ میں ماں کی لاش کو 12 سال تک فریزر میں رکھا

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیٹے اور بیٹی نے “محبت” میں ماں کی لاش کو دفنانے کی بہ جائے 12 سال تک اس کو فریزر میں رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جب ذکیہ کا بیٹا اور بیٹی بھی فوت ہوئے تو ان کے بھائی محبوب نے لاش کی دیکھ بھال شروع کی، گزشتہ رات محبوب نے ان کا ڈھانچا نکال کر کچرا کنڈی میں پھینک دیا تھا، محبوب کا کہنا تھا کہ بیٹے اور بیٹی نے ماں کو محبت میں سنبھال کر رکھا تھا۔

خاتون کے بھائی نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ ان کی بہن ذکیہ کی بیٹی شگفتہ 4 ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں، وہ 2 دن پہلے بہن کے گھر گیا تو دیکھا کہ بہن کی لاش بستر پر پڑی ہے، ذکیہ کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے، اور محبوب کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں