تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ماں کی لاپرواہی، گاڑی میں بچی دم توڑ گئی

ماں کی غفلت نے نومولود کی جان لے لی، گاڑی میں چھوڑ کر جانے سے بچی دم گھٹنے سے دم توڑ گئی۔

یہ واقعہ اردن میں پیش آیا جہاں ماں کی لاپرواہی کی وجہ سے معصوم جان زندگی کی بازی ہار گئی۔ رسائفہ کے ‏علاقے میں واقع اسپتال کی پارکنگ لاٹ میں گاڑی کھڑی کرنے کے بعد ماں بچی کو چھوڑ کر چلی گئی۔

جب ماں واپس آئی تو کئی گھنٹے گزر چکے تھے اور نومولود بچی دم توڑ چکی تھی۔ نومولود کو پرنس فیصل ‏اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیا۔

رپوٹ میں موت کی وجہ قے سے دودھ گلے میں اٹکنے اور دم گھٹنے کو بتایا گیا ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے ‏بعد بچی کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا اوربعدازاں اس کی تدفین کر دی گئی۔

سیکیورٹی سروسز نے بچی کی موت کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے اور تمام پہلوؤں سے معاملے کی ‏تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ابتدائی طور پر ماں کو قصوروار قرار دیا جارہا ہے جو کہ نومولود کو گاڑی میں کئی گھنٹے تک چھوڑ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -