تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

فرانسیسی صدر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کی گئی اصلاحات کے بعد مزید مشکل میں پڑگئے، ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی حکومت کیخلاف پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی ہے۔

فرانسیسی حزب اختلاف نے بحرانی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرواتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے عمر 62 سے 64 سال کرنے والا متنازع قانون منسوخ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب ہونے کیلئے اپوزیشن کے دائیں بازو کے ریپبلکنز کے آدھے سے زائد اراکین کی حمایت درکار ہوگی جس کی وجہ سے تحریک کی کامیابی مشکل نظر آتی ہے۔ میکرون حکومت نے پارلیمان میں بحث کے بغیر ہی متنازعہ پینشن اصلاحات کا بل لاگو کردیا تھا، جس کے بعد فرانس میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس میں متنازعہ پینشن اصلاحات کے خلاف مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے، خوشبوؤں کا شہر پیرس میدانِ جنگ کا منظر پیش کررہا ہے۔ پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی حزب اختلاف نے بحرانی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرواتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے عمرباسٹھ سے چونسٹھ سال کرنے والا متنازع قانون منسوخ کر دیا جائے گا جبکہ دوسری جانب فرانسیسی یونین اور یونین فرنٹ نے متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف تئیس مارچ کو ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔

Comments