کراچی (26 نومبر 2025): ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) موٹوبائیک استنبول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔
موٹوبائیک استنبول خطے کی سب سے بڑی موٹر بائیک نمائش ہے، جو 22 سے 25 اپریل 2026 تک استنبول ایکسپو سینٹر ترکیہ میں منعقد کی جائے گی۔
یہ موٹر سائیکل، بائیسیکل پارٹس، موٹر بائیک ویئر اور اسیسریز کی صنعت کا ایک نمایاں بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے، جو دنیا بھر سے ہزاروں خریداروں اور وزیٹرز کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔
یہ ایونٹ پاکستانی مینوفیکچررز کے لیے اپنی مصنوعات نمائش کرنے، نئے بازاروں تک رسائی حاصل کرنے اور عالمی کاروباری روابط کو مضبوط بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ ایڈیشن میں 31 ممالک کی 300 برانڈز نے شرکت کی تھی، جب کہ مجموعی طور پر 126,094 وزیٹرز نے نمائش کا دورہ کیا۔
اس نمائش میں درج ذیل مصنوعات کے گروپس شامل ہیں: موٹر سائیکل پارٹس اور کمپوننٹس، بائیسیکل پارٹس اور کمپوننٹس، موٹر سائیکل اسیسریز، بائیسیکل اسیسریز، ریپئر اینڈ مینٹیننس، الیکٹرانکس اور سسٹمز، اور سروس گروپس۔ رواں سال 2025 میں پاکستان پویلین کے تحت 5 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی تھی۔


